ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں روسی جنگی طیارہ تباہ، عملے کے تمام ارکان ہلاک

شام میں روسی جنگی طیارہ تباہ، عملے کے تمام ارکان ہلاک

Tue, 10 Oct 2017 23:26:00    S.O. News Service

دمشق،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق اس جنگی طیارے کا عملہ حادثے کے وقت خود کو طیارے سے نہیں نکال سکا تھا، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔


Share: